ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا  سے  ترکی کے اسپیکر  کی یورو ایشین کانفرنس کے موقع پر ملاقات

0
108

اسلام آباد ،23ستمبر (اے پی پی ):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور ترکی کے اسپیکر کے مابین یورو ایشین کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ترکی کے اسپیکر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر سمیت پاکستان اور ترکی نے تعلیم، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ترکی پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، ترکی ہر فورم پر پاکستانی موقف کی حمایت کر رہا ہے۔

دریں اثناء سینیٹ کے وفد نے جاپان کے پارلیمانی فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی اور پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

 وی این ایس، اسلام آباد