کراچی؛کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشنز ، طلبہ و طالبات کی احتجاجی ریلی

0
47

کراچی،21ستمبر(اے پی پی):کشمیریو ں پر ہو نے والے مظالم ، آ رٹیکل

370 اور 35A

کے نفاز کے خلاف اور کشمیری بہن بھائیوں  سے اظہار یکجہتی  کیلئے  ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشنز ، طلبہ و طالبات نے ہفتے کے روز کراچی پریس کلب پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ احتجاجی ریلی کے شرکا ء نے ہا تھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پرکشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

اس مو قع پر  ریلی میں شریک ہو میو پیتھک فیڈریشنز کے سینئر رہنما ڈاکٹر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے مذہبی اور انسانی رشتہ ہے اوراسی رشتے  کے تحت کشمیریوں پر مظالم کے خلاف اپنے جذبات کا اظہا ر کر نے اور دنیا کی توجہ دلانے کیلئے  ریلی کا اہتمام کیا ہے  ، انہو ں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو سلا م پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کر تے ہیں کے کشمیریوں کے حقوق کی بحالی اور  ظلم کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

ریلی کے اختتام پر وزیر اعظم مودی کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی ، ریلی میں پاکستان ہو میو پیتھک ڈاکڑر ایلفئیرالائنس حیدرآباد ،ینگ ہو میو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ ، پاکستان ہو میو پیتھک میدیکل ایسو سی ایشن کے ممبران نے شرکت کی ۔

اے پی پی /کراچی/حامد