کوئٹہ؛کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف کوہلو میں احتجاجی ریلی

0
104

کوئٹہ،27 ستمبر (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح بلوچستان کے علاقے  کوہلو میں بھی کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف اسکول کے طلبا اور سول سوسائٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی سربراہی میں ڈی سی آفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کوہلو، ڈی جی خان شاہراہ پر آکر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان،مٹ کے رہے گا ہندوستان کے فلک شگاف نعرے بلند کیے ۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے،کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہو کے رہے گی۔مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ بھارتی سامراجی حکومت نے گزشتہ 54 روز سے کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اور عالمی قوانین کی سرِعام خلاف ورزی ہو رہی ہے۔کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھے پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وی این ایس، کوئٹہ