کوئٹہ ؛ محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی

0
35

کوئٹہ،20ستمبر (اے پی پی): محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کشمیر کی غیور خواتین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعہ کے روز یوم کشمیر کے موقع پر ایک ریلی کا اہتمام کیا ۔ ریلی گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ سے شروع ہوتی ہوئی  صوبائی اسمبلی پہنچ کر اختتام پذ یر ہوئی ،ریلی کی قیادت سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ محترمہ سائرہ عطا ء نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکریڑی وویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت سوز مظالم کے خلاف تجدید عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ہرفرد کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے پر مجبور ہو گا اور”کشمیر بنے گا پاکستان”کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔

یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ، ہندوستان سے لے کر رہیں گے آزادی ،مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ،پاک فوج زندہ باد، کے نعرے لگائے۔

سورس: وی این ایس، کوئٹہ