ہمارے پولیس جوانوں کی کاوش ہے کہ محرم کے لئے سیکورٹی کا اہتمام کیا، پرامن محرم کا سہرا عوام کے سر پر ہے جنھوں نے ہر حال میں تعاون کیا: آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم کی پریس کانفرنس

0
66

پشاور، 10ستمبر(اے پی پی): آئی جی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر نعیم نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ محرم خیریت سے گزرا۔

پشاور کے تھانہ کابلی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درپیش خطرات، چیلینجز  اور شرپسندوں کی کوششوں کے باوجود محرم الحرام امن وعافیت  سے گزرا جسکے لیے ایف سی،پاک فوج اور پولیس او علماء کرام کا بھرپور کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کو بھی سیکورٹی  کے حوالے سے بریفنگ دی ہے ہم انکے مشکور ہیں کہ انہوں نے تمام مصروفیات  کے باوجود کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا کی ذمہ داری بھی اس دفعہ  پولیس محکمے کی تھی جسکے لیے کے پی پولیسں کے جوانوں کو داد  دیتا ھوں کہ انھوں نے  وہاں بھی محرم کے موقع پر اچھا  کردار ادا کیا، اسکے ساتھ ساتھ میڈیا کے کردار پر فخر ہے کہ انھوں نے ہر حال میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے بونیر میں آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ وہاں آپریشن جاری ہے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، ملاکنڈ میں دھشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ہو رہے ہیں جس میں بڑی کامیابی کی امید ہے۔

سورس: وی این ایس، پشاور