اسلام آباد ، 24 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا افسوسناک ہے۔منگل کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر اثرات کے تناظر میں سمینار میں بات ہو رہی تھی۔اچانک زلزلہ آیا،شرکائے محفل پریشان ہوگئے۔حاضرین محفل کا حوصلہ بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا کے تناظر میں ہی جملے کہے جسے غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جارہی ہے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد