وزیراعظم عمران خان کی افریقی یونین کے کمیشن سربراہ موسیٰ فقی سے ملاقات

175

نیویارک ، 26 ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے افریقی یونین کے کمیشن سربراہ موسیٰ فقی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی  ہے۔

اس موقع  پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان براعظم افریقہ میں اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھا رہا ہے، پاکستان کو افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شرکت پر فخر ہے، ہمارے فوجیوں نے احترام، امتیاز کے ساتھ امن کوششوں کے لئے خدمات سر انجام دیں۔

 وی این ایس، اسلام  آباد