اسلام آباد، 06 ستمبر ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر گہرےرنج وغم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر ایک عظیم لیگ سپنر اور مایہ ناز کرکٹر تھے،ان کا انتقال کرکٹ کے لیے بڑا نقصان ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کرکٹ میں انکی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد











