اسلام آباد،6ستمبر(اے پی پی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح 6 ستمبر 2019 کو بھی آئیں ہر شہید کے گھر چلیں اور ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔
اس سلسلے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ” آئیں چلیں شہید کے گھر” کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ۔
ترجمان پاک فوج کے میجر جنرل آصف غفور نے پرومو جاری کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر 2019 کو یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر ہر شہید کو یاد رکھاجائےگا۔راحت فتح علی خان کی آواز میں جاری کیا جانے والا یہ گانا ملک کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے والے شہدا کے نام منسوب کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس سال بھی یوم دفاع قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرنے لیے ہر شہید کے گھر پہنچا جائے گا اور شہدا کے اہل خانہ کو یہ احساس دلایا جائے گا کہ ان کے پیاروں کی وطن کے لیے قربانی ، قوم اور پاک فوج ہمیشہ یاد رکھے گی۔
سورس:وی این ایس،اسلام آباد











