اوور سیز پاکستانیوں کی 74 کنال اراضی ناجائز قابضین سے واگذار کروائی جا چکی ہے: اوورسیز پاکستانیز کمیشن

0
24

لاہور،10اکتوبر(اے پی پی): کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن )او پی سی( سید جاوید اقبال بخاری کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں  بتایا گیا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 74 کنال اراضی ناجائز قابضین سے واگذار کروائی  جا چکی ہے۔

کمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اوور سیز پاکستانیوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔کمشنر اوپی سی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ایڈمن طیب فرید کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

وی این ایس  ،لاہور