اپوزیشن خود اکٹھی نہیں، مولانا کے احتجاج میں کیا ساتھ دے گی:اعظم سواتی

0
44

اسلام آباد، 15 اکتوبر(اے پی پی ):وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن خود اکٹھی نہیں ہے انکی صفوں میں اتحاد نہیں ہے تو  ان حالات میں وہ مولانا فضل الرحمن کہ دھرنے میں کیا ساتھ دے گی۔وزیر اعظم  عمران خان کسی کو  این آر او نہیں دیں گے ، احتسا ب کا عمل جاری ہے اوراسے اب  مزید تیز کیا جائے گا۔

اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی انٹرویو کے دوران وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ کہ ملک کو لوٹنے والے ، کرپٹ عناصر  اوراس  ملک  کے جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے کس منہ  سے اسلام آباد  کا  رخ کر رہے ہیں ۔ عوام  نے   پہلے ان کا ساتھ دیا  اور نا اب دے گی ۔انہوں نے  کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ  یہ کرپٹ ٹولہ 27تاریخ کو اسلام آباد آئے  تاکہ  عوام کو  انکی اصلیت  کا اندازہ ہو جائے  ۔

اعظم سواتی نے کہا کہ احتساب سب کا ہو گا اور کسی کرپٹ لیڈر کو چھوٹ نہیں ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوطی کہ ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے چاہئےاور جب تک ادارے اپنا کام نہیں کریں گے نظام مضبوط نہیں ہو سکے گا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت  کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی  جس  کی  قانو ن  میں اجازت نہیں  اور نا ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت  دے  گی ۔

وی این ایس، اسلام آباد

download video