ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردہ قل کی  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

0
27

اسلام آباد،14 اکتوبر (اے پی پی): ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردہ قل  کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات  ہوئی۔ ملاقات کے دورا ن باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں ترکی میں پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے ملجم کلاس جہازوں کی تیاری پر بھی بات چیت کی گئی  جبکہ سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک بحریہ  کے  مطابق  ترکی کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔نیول چیف نے حال ہی میں ترکی میں ہونے والی ملجم کلاس جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی شرکت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video