خیبرپختونخوا  حکومت نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے اقتصادی طور پر مضبوط بنا رہی  ہے : صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا

0
82

پشاور، 14اکتوبر(اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا  ہے  کہ 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے۔ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے اقتصادی طور پر مضبوط بنا رہے ہیں جسکے لیے ڈیجیٹل لائبریری پر ہائیر ایجوکیشن کی تمام ریسرچ مواد دستیاب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں کے پی کنیکٹ پراجیکٹ کے تحت فری وائی فائی، ڈیجیٹل لائبریری، بزنس سنٹر کی  افتتاحی تقریب   سے خطاب کرتے ہوئے کیا  جس کا  افتتاح    وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور معاون سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کیا۔

افتتاحی تقریب    کے  بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ صوبے کو جدید سہولیات کی بنیاد پر ترقی دے رہے ہیں۔ پشاور کو پاکستان کے دیگر شہروں کے ہم پلہ لانے کیلئے نو کروڑ چالیس لاکھ روپے کی خرچ سے فری وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  تمام  عوامی  مقامات  پر فری انٹرنیٹ سہولت دینے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ تاریخی مقامات پر بھی فری وائی فائی سروس دینے کے لئے تیار ہیں جبکہ  اس سلسلے میں پشاور پریس کلب میں بھی فری وائی سہولت دیں گے۔

 وی این ایس ،  پشاور

Download Video