سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی 

0
40

اسلام آباد،08اکتوبر(اے پی پی ): سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی  ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادسینیٹر رحمان ملک نے پیش کی۔قراداد میں سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ نے بھارتی مظالم و کرفیو کی شدید مذمت اور اقوام متحدہ سے فوری کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

قرارداد میں کہا  گیا کہ سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور64 دنوں سے  مقبوضہ کشمیر میں  نافذ مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کرتی ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو فوری اٹھائے جبکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے پامالی کا جائزہ لینے کیلئے فوری کمیشن تشکیل دے  اور بھارت قید کشمیری راہنماؤں و جوانوں کوفوری طور پر رہا کرے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے  حکومت پاکستان سے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی رائے شماری کیلئے قرارداد لانے کا  بھی مطالبہ کیا۔

وی این ایس، اسلام آباد