شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی لاہور آمد

0
86

لاہور, 17اکتوبر(اے پی پی): برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی  لاہور آمد ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ائیرپورٹ پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کوپاکستان کے دل لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن  کا استقبال کر کے دلی مسرت اورخوشی ہوئی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا دورہ پاکستان دونوں  ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔

وی این ایس ، لاہور

Download video