صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کی ملاقات

0
52

لاہور، 3 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے سول سروسز اکیڈمی میں تربیت پر آئے افسران نے ملاقات کی ۔افسران میں وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر طاہر رضا ۔ وفاقی انکم ٹیکس کمشنر ڈاکٹر توقیر ارتضی اور جوائنٹ سیکرٹری آف براڈ کاسٹنگ اختر منیر شامل تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر اوقاف ومذ ہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے کورس کےشرکاء کو محکمہ بارے  بریفنگ دی اور قرآن پاک کے تحائف بھی دئے ۔

وی این ایس، لاہور