صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے آل پاکستان آٹو رکشا مینیوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

0
58

لاہور، 9 اکتوبر(اے پی پی): صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے آل پاکستان آٹو رکشا مینیوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

آل پاکستان آٹو رکشا مینیوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر قانون کو  پنجاب میں آٹو رکشہ کی صنعت کودرپیش قانونی مسائل سے آگاہ کیا گیا  اور وفد نے بتایا کہ آٹو رکشہ انڈسٹری سے متعلق وفاقی اور صوبائی قوانین میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 کی بعض شقوں کی تشریح میں پایا جانے والا ابہام دور کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

وی این ایس لاہور