صوبائی وزیر ہاؤسنگ اور پبلک ہیلتھ انجیرنگ میاں محمود الرشید سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

0
77

لاہور،8 اکتوبر (اے پی پی): صوبائی وزیر ہاؤسنگ اور پبلک ہیلتھ انجیرنگ میاں محمود الرشید سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے وفد میں گلوبل ڈائریکٹر سامی نوگیب، اربن ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ اینی گابلن اور پریکٹس مینجر کاٹالینا مارولنڈا شامل تھیں۔ورلڈ بینک کے وفد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر پیش رفت کے متعلق بریفنگ د گئی۔ میاں محمود الرشید نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر عمل درامد جاری ہے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے ورلڈ بینک کی تجاویز اور معاونت کو خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت بڑے شہروں میں ہائی رائزبلڈنگز بھی تعمیر کی جائیں گی۔

وی این ا یس، لاہور