عام آدمی کو صحت کے بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر قسم کےوسائل بروئے کار لائینگے، ہر تحصیل اور ضلع کی سطح پر بہترین علاج ہونا چاہیے : ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

0
64

پشاور، 9اکتوبر(اے پی پی): وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں اس لیے ہر ہسپتال میں ڈاکٹر، دیگر عملے کی غیر حاضری کی صورت میں انتظامی کاروائی شروع کی جائے گی۔

 صوبہ بھر اور قبائلی اضلاع سے آئے ہوئے ڈی، ایچ او کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ہشام کا کہنا تھا کہ ہر ہسپتال کے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبر روم، سانپ اور کتے کاٹنے کی ویکسین اور ضروری دوائیاں ہر حالت میں موجود ہونے چاہییں۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی اور جھوٹے پروپیگنڈے والے عناصر کی سیاست ہیلتھ شعبے میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

وی این ایس  پشاور