عوام نے دو  دن پہلے  ووٹ کی طاقت سے بلاول کے اداروں کو نشانہ  بنانے کے بیانیہ  کو زمین بوس کر دیا: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
46

اسلا م آباد، 19اکتوبر(اے پی پی ):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ اپنی دور حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔ دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے بلاول کے اداروں کو نشانہ  بنانے کے بیانیہ  کو زمین بوس کیا۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے  ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں، بلاول صاحب!  پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video