قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و طریق کار و استحقاقات کا اجلاس

0
110

اسلام آباد ، 14 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و طریق کار و استحقاقات کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

پیر فضل علی شاہ گیلانی کے کنکنش منقطع کرنے کے حوالے سے تحریک استحقاق کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے سیکرٹری پاور ڈویژن ، ایم ڈی پیپکو کی عدم موجودگی کا نوٹس لیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن کو مدعو کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سے بات کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ پاور ڈویژن اور پیپکو کے تمام متعلقہ افسران کو بھی طلب کیا جائے۔

اجلاس میں رکن اسمبلی محمد اسلم خان کی ان کے دفتر پر بغیر پیشگی اطلاع چھاپے اور ریکارڈ کو قبضہ میں لینے کے حوالے سے تحریک استحقاق کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر، سی آر ٹی او، کراچی کو ہدایت کی کہ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کی مشاورت سے اس مسئلہ کو نمٹایا جائے۔ کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر آئی جی پولیس سندھ کو ہدایت کی کہ رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان ذوالفقار علی خان، مہر غلام محمد لالی، خرم شہزاد، محمد امجد فاروق خان کھوسہ، محمد شجاد، چوہدری ارمغان سبحانی، محسن شاہ نواز رانجھا، جنید انوار چوہدری، پیر فضل علی شاہ جیلاین ،سید غلام مصطفیٰ شاہ سمیت وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور مختلف تحاریک کے محرکین، ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

وی این ایس،اسلام آباد

download video