لاہور؛تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن  کرکٹ کوچنگ کورس کا آغاز ہو گیا

0
24

لاہور، 17 اکتوبر (اے پی پی): پاکستان میں اب خواتین پرفیشنل کرکٹ کوچنگ میں بھی بھرپور شرکت کررہی ہیں۔  پاکستان میں ہونے والے تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس میں 4 پاکستانی خواتین شرکت کر رہی ہیں۔

 قومی کرکٹر فریحہ محمود، گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو، ایبٹ آباد کی رہائشی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی شہلا بی بی اس کورس میں پاکستان کی جانب سے شامل ہوئی ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز علی ضیاء، شاہد اسلم اور راحت عباس کورس میں شریک خواتین کو لیکچرز دیں گے۔ کورس میں 11 ممالک کی 16 خواتین شرکت کررہی ہیں۔17 سے 19 اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ، ایران، کویت، ملائشیا، مالدیپ، بھوٹان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین کورس میں شرکت کررہی ہیں۔

 پاکستان ماضی میں دو  لیول کورسز کا انعقاد کر چکا ہے جس پر اے سی سی کی جانب سے پی سی بی کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔ یہ کورس شرکاء کو اپنے ممالک میں کم عمر کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا موقع فراہم کرے گا اور اس سے خطے میں کھیل کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

وی این ایس ، لاہور

Download video