محرم الحرام کے چہلم کے حوالے سے سکھر میں پولیس کا فلیگ مارچ

0
38

سکھر،19اکتوبر(اے پی پی): محرم الحرام کے چالیسویں کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات، شہر میں پولیس کا فلیگ مارچ ، فلیگ مارچ ملٹری سمیت شہر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میدان کربلا روہڑی پر اختتام پذیر ہوا، پولیس کی سینکڑوں موٹر سائیکلیں اور پولیس موبائلز نے شہر کا گشت کیا۔

 فلیگ مارچ میں سکھر کے مختلف علاقوں کے ایس ایچ اوز ،ڈی ایس پیز اور پولیس کی بھاری نفری فلیگ مارچ میں حصہ لیا، پولیس کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شہر کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

سورس: وی این ایس، سکھر