محکمہ صحت کے بڑے پروجیکٹس کو ہر حالت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے: ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

0
78

پشاور، 21اکتوبر(اے پی پی):وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ کیلئے بورڈ آف گورنر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ صوبے کے غریب عوام کو سہولیات دینے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ یہ صوبے میں بچوں کا واحد سب سے بڑا ہسپتال ہوگا جہاں ریسرچ اور معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہونگی۔

وی این ایس، پشاور