محکمہ موسمیات کی جانب سے  بیشتر علاقوں میں خشک موسم  کی پیشگوئی

0
25

اسلام آباد، 21 اکتوبر (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ   24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے  کا  امکان  ہے  جبکہ  اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا بھی  متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت کالام 00

اور سکردومیں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وی این ایس اسلام آباد