مفتی محمد نعیم کی مدارس کے طلبہ کی دھرنے و احتجاج میں شرکت کی شدید مخالفت

0
34

کراچی، 19 اکتوبر ( اے پی پی): جامعہ بنوریہ کے مفتی محمد نعیم نے بروز ہفتہ کو وفاقی وزراء علی زیدی اور نورالحق قادری سے ملاقات کی۔اس موقع پرمفتی محمد نعیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ مدارس کے طلبہ کی دھرنے و احتجاج میں شرکت کی شدید مخالفت کرتا ہوں۔تمام مدارس سے درخواست ہے کہ طلبا کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں اور کسی دھرنے، ریلی یا ایسے پروگرام میں طلبا کو شریک نہ کریں جس سے مدارس  کی ساکھ متاثر ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی بھی  ریلی میں شریک طلبا زخمی ہوئے تو مدارس بدنام ہو گا اور ایسی صورتحال میں ہم دنیا میں اپنے طلبا کا تعارف نہیں کرا سکیں گے۔ ہمارے جامع میں 53 ممالک سے طلبا دینی مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

  مفتی نعیم  کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کو سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا گیا تو کوئی ملک اپنے طلبا نہیں بھیجے گا۔

سورس: وی این ایس، کراچی