ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

0
33

اسلام آباد ، 18 اکتوبر (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کسی طور پر سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 جمعہ کواپنے ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری عوام اس وقت پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی طور پر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی سیاسی افراتفری سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد