ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی خلفشار کا سامنا ہے اور اس وقت احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا : سینیٹر میاں عتیق

0
39

اسلام آباد،21اکتوبر(اے پی پی): سینیٹر میاں عتیق شیخ نے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس کے پروگرام “پارلیمنٹ ہاؤس سے “میں خصوصی گفتگو کے دوران  کہا کہ ملک کو اس وقت اندرونی اور بیرونی خلفشار کا سامنا ہے اور  اس وقت ہمارا ملک احتجاجی مظاہروں کا اور دھرنوں کامتحمل نہیں ہو سکتا ۔مولانا فضل الرحمن کو چاہیئے کہ ہو سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوۓ معاملات کو دیکھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری بھی دھرنوں کہ اعلان کہ بعد تذبذب کا شکار ہے کہ اگر احتجاج کا  یہ دورانیہ بڑھ  گیا تو کاروباری صورتحال کیا ہو گی۔سینیٹر عتیق شیخ نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں میں واضح تقسیم ہے اور حکومتی رہبر کمیٹی کو اس معاملے پر فعال کردار ادا کر کے مولانا فضل ر الرحمن سے بات چیت کر کے معاملہ حل کرنا چاہیے۔

وی این ایس، اسلام آباد