نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر عزادارن کی مرکزی مجلس نشتر پارک کراچی میں منعقد

0
40

کراچی، 20 اکتوبر( اے پی پی): نواسہ رسول جگر گوشہ بتول ، امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر عزادارن کی مرکزی مجلس نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں عزاداران حسین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،منعقدہ مجلس میں عزادران حسین کے مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے امام عالی مقام۔اور آپ کے رفقا پر ہونے والے مظالم اور آپ کے صبر و استقامت پر روشنی مجالس کے اختتام پر مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہواجلوس کی گزرگاہوں پرعزادران حسین کے لئے مخیر حضرات کی جانب سے ٹھنڈے پانی و مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی

چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقرر راستوں پرہوتا ہوا حسینہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

سورس: وی این ایس، کراچی