نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 

0
62

اسلام آباد ، 21 اکتوبر ( اے پی پی):  پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس  نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کے مالی سال 2017 ۔2018 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ  لیا گیا۔ اس موقع پر آڈٹ حکام نے کہا کہ وزیر ہاؤسنگ کیلئے بلٹ پروف گاڑی کابینہ کی منظوری کے بغیر خریدی گئی۔سنیٹرل پول کے تحت وزیر اٹھارہ سو سی سی گاڑی زیر استعمال رکھ سکتا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بغیر وزیر ہاوسنگ کیلئے 4600سی سی گاڑی خریدی گئی۔

پِی اے سی  کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی کی خرید کا معاملہ نیب کے حوالے کر دیا گیا۔اجلاس میں کنونیئر کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ ہر پندرہ دن میں کیس پر بریفنگ دی جائے۔

اجلاس میں  پی ڈبیلو ڈی کے مالی سال 2017۔18 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ  لیا گیا۔ پِی ڈبلیو ڈی میں 4ارب 56 کروڑ بے ضابطگیوں پر کنونیئر کمیٹی  نے برہمی کا اظہار کیا۔نور عالم نے کہا کہ ایک سڑک انگریز بنائے تو پچاس سال چلتی ہے لیکن اگر وہ ہی سڑک پِی ڈبلیو ڈی بنائے تو ایک سال بھی نہیں چلتی۔ پی ڈبلیو ڈی  ہمیں اپنا کوئی تواچھا کام  بتائے۔

چیئرمین کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین اورخاندان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video