نیدرلینڈز کے وفد کی عبدالرزاق داؤد سے ملاقات، تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

0
22

اسلام آباد، 21 اکتوبر (اے پی پی): مشیر تجارت رزاق داؤد سے نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق کی سفیر باہیہ تہذیب لائے کی وفد کے ہمراہ یہاں پیر کو ملاقات کی۔

پاکستان میں تعینات ڈچ سفیر بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یورپی یونین جی ایس پی پلس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

 ملاقات میں سیکرٹری تجارت اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود  تھے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download video