وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کی ملاقات

0
83

اسلام آباد ، 17 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی اور انہیں پانچ نکاتی گرین ایجنڈے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس پانچ نکاتی ایجنڈے میں 10 بلین ٹری سونامی، پلاسٹک بیگز پر پابندی، ای پی پالیسی، کلین گرین انڈیکس و ری چارج پاکستان شامل ہیں۔

وزیراعظم نے 30 اکتوبر کو کلین گرین انڈیکس اور 20 شہروں کے درمیان کلین گرین مقابلے کے افتتاح پر اتفاق کیا۔ انہوں نے گرین ایجنڈے کے حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کاوشوں کو بھی سراہا جس سے پاکستان ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video