وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے یورپی یونین پاکستان کے سربراہ ملکووین گول کی ملاقات

0
69

کوئٹہ، 08 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے یورپی یونین کوآپریشن وفد پاکستان کے سربراہ ملکووین گول نے ملاقات کی، ملاقات میں یورپی یونین اور صوبائی حکومت کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے دوران یورپی یونین وفد پاکستان کے سربراہ نے بتایا کہ یورپی یونین صوبے میں زراعت، لائیواسٹاک، ہارٹیکلچر اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے میں موثر تعاون فراہم کرسکتی ہے، وزیراعلیٰ نے وفد کے سربراہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبے شامل ہیں جن میں کم پانی کے استعمال سے زرعی پیداوار کو موثر انداز سے بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ کوئٹہ اور زیارت میں پھولوں کی بہترین افزائش سے صوبے میں خطیر ریونیو کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کا وسیع رقبہ اس کو شمسی توانائی کے حصول کے لئے موزویت فراہم کرتا ہے جس سے استفادہ کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں یورپی یونین کا تعاون صوبے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں معاون ومددگار ثابت ہوگا۔

 

وی این  ایس، کوئٹہ