وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

0
30

لاہور،21اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر صحت نے وزیراعلیٰ کو ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا اور  انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض مشکلات کا شکار ہیں میرے لئے یہ تکلیف دہ امر ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں بروقت علاج معالجہ سے محروم رہیں پنجاب حکومت نے ہڑتال کے خاتمے کیلئے ڈاکٹرز سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے. انہوں نے کہا کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ عثمان بزدار نے  نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال یا احتجاج ڈاکٹرز کے نوبل پروفیشن کے منافی ہےڈاکٹرز کی ہڑتال دکھی انسانیت کی خدمت کے عہد کی نفی ہے سڑکیں بند کرکے ڈاکٹر قوم کی خدمت نہیں کر رہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ عام آدمی بھی متاثر ہو رہا ہے کسی مہذب معاشرے میں ڈاکٹرز کو ایسا احتجاج کرنا زیب نہیں دیتا مریضوں کا علاج معالجہ کرنا ڈاکٹرز کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے مطالبات منوانے کیلئے کام نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کو بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم دینا ہمارا مشن ہے۔ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کلینیکل مینجمنٹ پر فوکس کیا جائے۔انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وی این ایس، لاہور