وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

0
37

لاہور،19اکتوبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے بھی شرکت کی۔صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گاامن عامہ برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گاقانون شکن عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی. انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گاعوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔

چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،اعلی سول و عسکری حکام،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

سورس: وی این ایس، لاہور