وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال قصورپہنچ گئیں۔

0
39

لاہور،19 اکتوبر(اے پی پی): وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال قصورپہنچ گئیں۔سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئراجمل بھٹی ودیگرافسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔صوبائی وزیرصحت نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں مختلف وارڈزکادورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرنے مریضوں سے دی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔اس موقع پر ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں کسی بھی مریض کوتکلیف نہیں ہونی چاہئیے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

سورس: وی این ایس، لاہور