وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکافاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کادورہ

0
43

لاہور،08 اکتوبر(اے پی پی): وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نےفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کادورہ کیا۔ صوبائی وزیرنے بریسٹ کینسرکے حوالہ سے منعقدہونے والے سیمینارکے انتظامات کاجائزہ لیا۔ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکل فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسرسمپوزیم میں بطورمہمان خصوصی شرکت کرینگے وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے وزیرصحت کوانتظامات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ بریسٹ کینسرکے اہم موضوع پرسپموزیم  کابنیادی مقصدلوگوں میں بیماری اورعلاج معالجہ بارے آگاہی پیداکرناہے۔

 وی این ایس، لاہور