وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان کی زیرصدارت سیکرٹری لیبرکے دفترمیں صوبائی ویجیلینس کمیٹی کااعلی سطحی اجلاس

0
133

لاہور،31 اکتوبر(اے پی پی): وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان کی زیرصدارت سیکرٹری لیبرکے دفترمیں صوبائی ویجیلینس کمیٹی کااعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سارہ اسلم، کمشنرپنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنزثاقب منان، ڈی جی لیبرفیصل نثار، شکیل ناصر، پاکستان ٹیکسٹائل فیڈریشن سے حاجی عبدالجبار، آسیہ بشیر، ملک غلام حسین، داودعبداللہ، ام لیلہ اورہوم ڈیپارٹمنٹ سے عبدالغفورنے شرکت کی۔ صوبائی وزیرانصرمجیدخان نے صوبہ بھرکے بھٹوں کے مزدوروں کی ڈیلی ویجز، سوشل سکیورٹی کارڈز، مینیمم ویجزاورخدمت کارڈز سمیت دیگرامورکاجائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری لیبرسارہ اسلم نے وزیرمحنت وانسانی وسائل کوبھٹوں پرکام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبودکیلئےاورچائلڈلیبرکے خلاف اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرانصرمجیدخان نے صوبہ بھرمیں بھٹوں کی رجسٹریشن مکمل کرنے پرزوردیا اور کہا کہ صوبہ بھرمیں بھٹوں کی رجسٹریشن کاعمل ہرصورت یقینی بنایاجائےبھٹوں پرکام کرنے والے مزدوروں کی فلاح وبہبوداولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوں کے ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کویقینی بنایاجائے بچوں سے جبری مشقت کے خلاف کارروائیاں تیزکی جائیں معصوم بچوں سے کسی صورت جبری مشقت برداشت نہیں کرینگے۔

 وی این ایس، لاہور