وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورہ پر ریاض  پہنچ گئے

0
44

ریاض(سعودی عرب) ، 15اکتوبر(اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورہ   پر ریاض  پہنچ گئے۔  شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز ال سعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے انکا استقبال کیا۔

 وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  اور معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار  بخاری  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، سعودی حکام  اور سفارت خانے کےدیگر افسران  نے بھی وزیر اعظم  کا  استقبال کیا ۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video