وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا صوبہ کے دیہی علاقہ جات میں ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے ریسرچ پروگرام شروع کرنےکا اعلان

0
51

لاہور، 20 اکتوبر(اے پی پی): وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گلاسکویونیورسٹی کی معاونت سے صوبہ کے دیہی علاقہ جات میں ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے ریسرچ پروگرام شروع کرنےکااعلان کیا۔    وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ریسرچ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ مقامی ہوٹل میں پروفیسرشارلوٹ رائٹ کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کے موقع پرکیا۔اس موقع پرسپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئراجمل بھٹی، ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشید،یونیسف سےعظمی,عمارہ اورنیوٹریشن پروگرام سے زارہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔محکمہ صحت پنجاب نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے عالمی ادارہ صحت، یونیسف اوراکیڈیمیاکے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے گا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی وربل اٹاپسی کاجامع پروگرام شروع کیاجائےگا.انھوں نے کہا کہ دوران زچگی ماں اوربچہ کی اموات کی شرح کوروکناہوگا.ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ متعلقہ سی ای او، گائناکولوجسٹ اور چائلڈسپیشلسٹ وربل اٹاپسی کی رپورٹ محکمہ صحت کوبھجوانے کے پابندہونگے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیکل سائنسزمیں جدید علوم کے ذریعےمریضوں کےمحفوظ علاج معالجہ کویقینی بناسکتے ہیں۔

سورس: وی این ایس، لاہور