پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیے جاتے ہیں: گورنر سندھ عمران اسماعیل

0
30

کراچی،10اکتوبر(اے پی پی ): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لئے کراچی میں بھی گردوارے کیلئے جگہ مختص کریں گے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 سٹی اسٹیشن پر سکھ برادری کی یاترا روانگی سے قبل گورنر سندھ سندھ عمران اسماعیل نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا سکھ برادری کیلئے اسپیشل ٹرین کا بندوبست کیا ہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، یہ کسی بھی مہذب ملک کا مہمانوں سے رویہ اپنانے کا طریقہ ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ  ہم نے دیکھا ہے ہندوستان کیسے اقلیتوں کیساتھ سلوک کرتا ہے، ہم نے سکھ اور ہندویاتریوں کے بارڈر کھولے ہیں، ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے لیکن پاکستان میں اقلیتوں کو گلے لگایا جاتا ہے اور برابر کے حقوق دیے جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک میں اقلیتوں سے عزت واحترام کارشتہ ہے،غیر مذہب لوگوں کاپاکستان پراتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا، سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارا کوئی گردوارہ نہیں، وزیراعظم سے بات کروں گا کراچی میں بھی گردوارہ ہونا چاہئے، وفاق سے ملکر کراچی میں بھی گردوارے کے لئے جگہ مختص کریں گے۔

کشمیر کے حوالے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کشمیرمیں کرفیو کو60 دن سے زائد ہوچکے، بھارتی فورسز نے کشمیرمیں ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سورس: وی این ایس، کراچی