پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیدرلینڈز کے سفیر ولیم واؤٹر پلوم کی ملاقات

0
66

اسلام آباد ، 16 اکتوبر (اے پی پی ): پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیدرلینڈز کے سفیر ولیم واؤٹر پلوم نے بدھ کو  یہاں  نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی  ۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال  ہوا  ۔

ترجمان پاک بحریہ  کے  مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ  نیدرلینڈز کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی کردار کی تعریف بھی  کی ۔

وی این ایس  ، اسلام  آباد

Download Video