پنجاب فوڈ اتھارٹی   کی کارروائی ،مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت تیار کرنے کی کوشش ناکام بنادی

0
46

لاہور، 9اکتوبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت تیار کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے  ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک  گاڑی سے 500کلو  مضر صحت گوشت برآمد کرلیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مردہ جانورقصور سے لاہور سپلائی کرنے کے لیے لایا جا رہاتھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اچانک چھاپہ مارااور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بیماری سے ہلاک ہونے والے مردہ جانورکوذبح شدہ ظاہر کر کے گوشت تیار کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا  اور  مردہ جانورکو تلف کرنے کے لیے ڈمپنگ سائٹ پرروانہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں  نے  مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔

 

وی این ایس لا ہور