پنجاب میں سپورٹس کا جدید اور بہترین انفراسٹرکچر بنارہے ہیں:صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

0
48

لاہور، 25اکتوبر(اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جمعہ کو اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ  پنجاب میں سپورٹس کا جدید اور بہترین انفراسٹرکچر بنارہے ہیں، صوبہ بھر میں 200  ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، ترقیاتی سکیموں میں 193سپورٹس اور 7یوتھ کی ہیں ان میں 24نئی سکیمیں بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ افسران ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے اقدامات کریں دوسرے محکموں سے کوآرڈینیشن بہتر بنا کر ترقیاتی سکیموں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 100ترقیاتی سکیمیں مئی2020 تک مکمل کرلی جائیں، پنجاب کے تمام شہروں میں سپورٹس کی یکساں سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر کام کررہے ہیں۔ سپورٹس سکیموں کی تکمیل سے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا۔

 اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ایم ڈی پی ایم یو اکرم صوبن، ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ رؤف باجوہ و دیگر شریک تھے۔

سورس: وی این ایس، لاہور