کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں پو لیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،ایک پولیس اہلکار شہید، 10افراد زخمی

0
99

کوئٹہ ،15 اکتو بر (اے پی پی ): کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ سے  ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ  10افراد زخمی ہوگئے  ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن کے قریب ڈبل روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے موٹر سائیکل میں بم نصب کر رکھی تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے سے قریبی گاڑیوں اور رکشوں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ کر شہید اہلکار اور زخمیوں  کوفوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

وی این ایس،کوئٹہ