کینڈین ہائی کمیشنر کی عبدالرزاق داؤد سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

0
38

اسلام آباد، 18 اکتوبر اے (اے پی پی): کینڈین ہائی کمشنر نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے  جمعہ کو  یہاں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایز آف ڈوئنگ بزنس میں کافی کام کیا ہے اس موقع سے کینیڈا کے سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں ۔

 

ملاقات میں زراعت، صحت، انفراسٹرکچر، تعلیم، قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر  بھی بات چیت ہوئی۔

 

سورس وی این ایس اسلام آباد