کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عوامی سہولت اور جرائم پیشہ افراد سے متعلق آگاہی کیلئے ویب سائٹ لانچ کر دی

0
68

پشاور، 09اکتوبر(اے پی پی ): کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں کی سہولت اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں عوامی سطح پر اآگاہی پھیلانے کی خاطر ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔

سی سی پی او کریم خان نے پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی ویب سائٹwww.peshawarpolice.gov.pk کا افتتاح کیا، اس ویب سائٹ پر جرائم پیشہ عناصر، ملزمان اور دیگر غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا یعنی تصاویر، نام، ولدیت اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی گئیں ہیں۔

ابتدائی طور پر 3 ہزار سے زائد ملزمان کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جس کو بتدریج گزشتہ سالوں تک توسیع دی جا رہی ہے، ویب سائٹ کی مدد سے تاجر حضرات، کاروباری افراد اور دیگر شہری جرائم پیشہ اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے، ویب سائیٹ میں پولیس کو مطلوب افراد کا ڈیٹا بھی فراہم کیا گیا ہے، اسی طرح ویب سائیٹ کی مدد سے شہری کسی بھی جرم میں ملوث افراد سمیت پولیس کو مطلوب ملزمان کی بابت بھی اطلاع دے سکیں گے، جن کی اطلاع کی روشنی میں کامیاب کارروائی پر شہریوں کو انعام بھی دیا جائے جبکہ اطلاع دہندہ افراد کی شناخت مکمل صیغہ راز میں رکھی جائے گی جس کو پولیس اہلکار بھی شناخت نہ کر سکیں گے۔

سورس :وی این ایس پشاور