گائیکی مقابلہ”وائس آف الحمرا”اختتام پذیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا کی جیتنے والوں کو مبارکباد

0
90

لاہور، 25اکتوبر(اے پی پی): عظیم الشان گائیکی مقابلہ”وائس آف الحمرا” اختتام پذیر ہو گیا ۔مقابلے میں  سمیعہ گوہر نے پہلی،غیاث حیدر اور نذر عباس نے دوسری جبکہ عائشہ افضال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے “وائس آف الحمرا” جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس مقابلے میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنا اس بات کا مظہر ہے نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں،اس پلیٹ فارم سے بڑے بڑے فنکار پیدا ہوئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا نے  کہا کہ عظیم الشان گائیکی مقابلہ”وائس آف الحمرا” کے بعد”وائس آف پنجاب”کا انعقاد بھی  ہوگا۔ الحمرا فن کا قدر دانی میں صف اول کا ادارہ ہے جبکہ “وائس آف الحمرا” اس کی زندہ مثال ہے۔انہوں نے  مقابلہ گائیکی میں ججز کی خدمات سرانجام دینے والے تمام فن شناسوں کو خراج تحسین  بھی پیش کیا۔

مقابلہ میں  نوجوانوں نے کلاسیک، فوک، غزل، ٹھمری، گیت، صوفیانہ کلام اور خیال پیش کر کے حاضرین کو اپنی آواز کے جادو میں جکڑ لیا۔

سورس: وی این ایس، لاہور