گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانوی شاہی جوڑے کی ملاقات ،دوطرفہ  تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

0
32

لاہور، اکتوبر 17(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بردار سے شاہی جوڑے نے ملاقات کی جس میں پاک بر طانیہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں برطانوی سفیر بھی موجودتھے ۔

  لاہور آمد کے بعد برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈ لٹن سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر ملاقات کی اس موقع پر  موجود بر طانوی سفیر تھامس ڈیو نے شاہی جوڑے کو بتایا کہ گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کو برطانیہ میں پہلا مسلمان ممبر پار لیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور انکے بیٹے آج بھی بر طانیہ میں اپنا بزنس کر رہے ہیں جس پر برطانوی شہزادے نے کہا کہ ہماری پار لیمنٹ کے سابق رکن کا پاکستان کے کسی صوبے کا گورنر بننا ہماری پار لیمنٹ اور ملک کیلئے بھی اعزاز ہے ۔

وی این ایس لاہور

Download video