گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت

0
32

لاہور، اکتوبر 8(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے فن لینڈ کے سفیر ہیری کمارانن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔گور نر پنجاب نے معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔چوہدری محمدسرور نے فن لینڈ میں تعلیم کیلئے جانیوالے پاکستانیوں کو دی جانے والی سہولتوں پر فن لینڈ کے سفیر کا شکر یہ ادا کیا۔

وی این ایس، لاہور